جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا پی ایف یو سی کی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

Liaqat Baloch Dinner

Liaqat Baloch Dinner

اسلام آباد (پ ر) جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کی طرف سے نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے عہدے داران/وفد کے اعزاز میں کا سموپولیٹو کلب جناح پارک میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں انہوں نے پی ایف یوسی کے وفد کو پانامہ فیصلے کے بعد کے سیاسی منظرنامے’آئندہ ہونے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے جماعت اسلامی کے لائحہ عمل’ کے پی کے میں جے آئی یوتھ کے حالیہ الیکشن اورآنے والے دنوں میں مذہبی جماعتوں کے آپسی اتحاد کے حوالے سے سیرحاصل بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی وقفے کے جمہوریت کاچلتے رہنا ہی پاکستان کے حق میں ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ صوبائی اور وفاقی اسمبلی کے لیے ٹکٹ دیتے وقت آئین کے آرٹیکل 62-63پر ضرور عمل درآمد کرائیں تاکہ صالح اور امین لوگ ہی اسمبلیوں تک پہنچیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے انتخابی اصطلاحات کے حوالے سے مختلف تجاویز تیارکی ہیں جن پر پاکستان کے تمام شہروں میں سیمینار منعقد کررہے ہیں تاکہ تمام پارٹیوں کو اس حوالے سے آن بورڈ لیا جا سکے۔

Liaqat Baloch Dinner

Liaqat Baloch Dinner

انہوں نے امید کا اظہارکیا کہ میڈیا اور کالم نگارجماعت اسلامی کے مثبت کاموں کو اُجاگرکرنے میں ان کی مددکریں گے۔آخر میں انہوں نے پی ایف یوسی کے صدر فرخ شہباز وڑائچ کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پی ایف یو سی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔