سیکرٹری ایکسائز حکومت پنجاب ڈاکٹر احمد بلال کا ٹیکسلا سستے رمضان بازار کا دورہ

Ramdan Bazar Taxila

Ramdan Bazar Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سیکرٹری ایکسائز حکومت پنجاب ڈاکٹراحمد بلال کا ٹیکسلا سستے رمضان بازار کا دورہ، سستے رمضان بازار میں لگے سٹالوں کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے انھیں سستے رمضا ن بازار میں لگے سٹالوں اور سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی،ا س موقع پر ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر احمد بلال نے سٹالوں پر جاکر مختلف اشیاء کے نرخ معلوم کئے اور رمضا ن بازار کے انتظامات تسلی بخش قرار دیئے،احمد بلال کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر سطح پر اقدمات کر رہی ہے۔

تاہم چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مربوط بنانے کے لئے اقدمات کئے جارہے ہیں،تاکہ سستے رمضان بازار کے علاوہ لوکل مارکیٹ میں بھی اشیاء کے مقرر کردہ نرخ سے کوئی دکاندار م مانی نہ کرسکے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038