ہر شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کا عزم ہے،گورنر پنجاب

Rafique Rijwana

Rafique Rijwana

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ میرٹ کی خلاف ورز درحقیقت حق داروں کا حق مارنا ہے،زندگی کے ہر شعبےمیں شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کا عزم ہے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد اکرم نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی،جس میں چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے گورنر پنجاب کو سالانہ رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر گورنرپنجاب نے کہا کہ اداروں میں قابل افراد کی تعیناتی میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کا کردار لائق تحسین ہے۔