محفوظ عالمی مستقبل کیلئے کشمیر میں استصواب رائے ناگزیر ہے‘ ایم آر پی

Kashmir

Kashmir

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا کے امن و محفوظ مستقبل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہی کی وجہ سے پاکستان و بھارت کے مابین تعلقات میں کشیدگی و سردمہری ہے۔

جبکہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی حیوانیت اور پاکستان کیخلاف سرحدی جارحیت کیساتھ بھارت میں فروغ پانے والی ہندو مذہبی انتہا پسندی پر اقوام متحدہ اور امریکہ و برطانیہ سمیت دیگر مہذب و ترقی یافتہ اقوام کی خاموشی بھارت کے مجرمانہ عزائم کی تقویت کا باعث بن کر خطے میں بہت جلد کسی بڑی جنگی جارحیت کے ارتکاب کے ذریعے پوری دنیا کے تیسری و ایٹمی جنگ کی لپیٹ آکر بہت بڑی تباہی و بربادی کا شکار ہونے کا پتا دے رہی ہے۔

اسلئے دنیا کے محفوظ و پر امن مستقبل کیلئے اقوام متحدہ و امریکہ کو بھارتی سرپرستی و جانبداری چھوڑ کر بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیر میں جلد سے جلد استصواب رائے کیلئے مجبور کرنا ہوگا۔۔