سیکیورٹی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ حافظ نجیب

Security

Security

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سیکورٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور ناقص سیکورٹی انتظامات کی بنا پردو کالجوں سمیت بارہ پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں سیل کر دیے گئے۔

جبکہ متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کر دئیے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ آفیسر حافظ نجیب نے ٹی ایم او رانا نواز خان، ڈی او کالجز میاں ارشد اقبال ، ایس ایچ او چوہدری عبدالرزاق سندھو نے بھاری نفری کے ہمراہ پیرمحل ، سندھیلیانوالی، اروتی میں اقرار پبلک کالج، جناح کالج آف کامرس ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2،گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد، گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری اپرکالونی، گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1 ، وثیرن انگش میڈیم ہائی سکول، سینٹ انتھونی چرچ سکول، سندھ یلیانوالی میں راوین پبلک سکول، المجاہد پبلک سکول ، حسن پبلک سکول سمیت 13 اداروں کو سیل کر دیا۔

جبکہ متعدد اداروں کو سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کے نوٹسز جاری کیے گئے. ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ آفیسر حافظ نجیب نے انتباہ کیا ہے کہ سکولوں کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی لہذا تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکول حکومت کی ہدایت کے مطابق سیکورٹی کے انتظامات مکمل کریںانہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور جو ادارے سیکورٹی معاملات بہتر نہیں بنائیں ان کو کام نہیں کرنے دیں گے۔