سکیورٹی خدشات پر انڈر 19 ایشیاء کپ بھارت سے ملائیشیا منتقل

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) کولمبو میں ایشین کرکٹ کونسل کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو بڑا دھچکا لگا۔

پاکستان کے اعتراض پر دنیا کا امیر ترین بورڈ ایشیاء کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔

اجلاس میں پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی نے بھارت میں سکیورٹی اور ویزہ مسائل پر تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد ایونٹ بھارتی شہر بنگلور سے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور منتقل کر دیا گیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے نومبر میں ہونگے۔