سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت بھارت کو دھچکہ

Security Council

Security Council

نیویارک (جیوڈیسک) سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے خواہشمند بھارت کو دھچکہ لگا ہے۔ بھارت کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب امریکہ، روس اور چین نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کو مسترد کر دیا۔

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کیلئے اصلاحات کا خواہشمند تھا اور اس کیلئے باقاعدہ ایک مہم چلا رکھی تھی۔ بھارت کی اس خواہش کے راستے میں پاکستان بڑی رکاوٹ تھا۔