سلامتی کونسل : صومالیہ میں امدادی مشن کی مدت میں 31 مارچ 2017ء تک توسیع

Security Council

Security Council

اقوام متحدہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالیہ میں امدادی مشن کی مدت میں 31 مارچ 2017ء تک توسیع کی منظوری دے دی۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کی طرف سے اس موقع پر جاری بیان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کو صومالیہ میں سیاسی عمل کی بحالی کیلئے اہم قراردیا ہے۔

قرار داد میں صومالیہ میں امدادی مشن کو صومالی سول سوسائٹی ً نوجوانوں، خواتین، بزنس کمیونٹی اور مذہبی رہنمائوں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔