سیکیورٹی نہیں دے سکتے، وزارت داخلہ نے قندیل بلوچ کی درخواست مسترد کر دی

Qandeel Baloch

Qandeel Baloch

اسلام آباد (جیوڈیسک) ماڈل قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کے لیے درخواست لکھی تھی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ نے جن وجوہات پر سیکیورٹی مانگی وہ زیادہ اہم نہیں ہیں۔

وزارت داخلہ قندیل بلوچ اپنی سیکیورٹی کے لیے متعلقہ تھانے سے رجوع کریں۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ کے نام لکھے گئے ایک خط میں سیکیورٹی تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

قندیل بلوچ نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی شناختی دستاویزات سوشل میڈیا کے ذریعے عام کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ قندیل کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے۔ انھیں دھمکی آمیز فون کالز آ رہی ہیں۔