سکیورٹی خدشات : عمران فاروق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرانے کا فیصلہ

Imran Farooq Murder Case

Imran Farooq Murder Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث ملزمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر مقدمے کی سماعت جیل میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کی آئندہ سماعت اب اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہو گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرفتار تینوں ملزمان کو عدالت لانے میں انہیں جان کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزمان کی میڈیا سے گفتگو کا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سخت نوٹس لیا تھا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔