سکیورٹی خدشات: سانگھڑ، بدین میں کل ہونیوالے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی

Election Commisson

Election Commisson

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر سانگھڑ اور بدین میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سانگھڑ اور بدین میں صوتحال کشیدہ ہے اس لئے ان اضلاع میں انتخابات ملتوی کئے جائیں،

الیکشن کمیشن نے سانگھڑ اور بدین میں کل ہونے والے انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر الرٹ رکھنے کا کہا گیا تھا۔ امن و امان کی صوتحال بہتر ہونے پر دونوں اضلاع میں نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی سکیورٹی خدشات کے باعث سانگھڑ میں انتخابات ملتوی کر دئیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔