کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 01/02/2016

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر) سیکورٹی خدشات کے باعث بند کیے جانے والے تمام سکولوں میں دسویں روز بعد دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا مگر ابھی بھی کوٹلہ و گردو نواح میں اے کیٹگری والے کئی ایسے سکول موجود ہیں جن میں سیکورٹی کی مخدوش صورتحال پائی جا رہی ہے اس سلسلے میں جذبہ ٹیم نے خصوصی طور پر کچھ پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کا دورہ کیا، جن سکولوں کا دورہ کیا گیا ان میں گورنمنٹ گرلز ہائی کوٹلہ ارب علی خان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سریعہ ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول صبور، گورنمنٹ گرلزہائی سکول دلاور پور ،گورنمنٹ بوائز ہائی گوچھ، گورنمنٹ ہائی سکول صبور، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ ارب علی خان،برٹش سٹنڈرڈہائی سکول منڈاہڑ،ایگل سکول کھرانہ،سی بی اے ماڈل کالج جنڈالہ،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹلہ ارب علی خان ودیگر شامل ہیں۔ سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سکول مالکان کا کہنا تھا کہ پانچ سو سے کم تعداد والے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف ایف آئی آرز سراسر زیادتی ہے۔اے کیٹگری اور اے پلس کیٹگری والے سکولز کا گن مین رکھنا تو سمجھ میں آتا ہے بہرحال سو یا ڈیڑھ سو تعداد والے سکول مالکان کیسے ایک نئی بندوق اور گن مین کا بندوبست کر سکتے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں پانچ سو سے زائد تعداد والے سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی بھرتی مکمل کر لی گئی ہے۔پانچ سو سے زائد تعداد والے سکولوں کو اے کیٹگری اور سات سو سے زائد تعداد والے سکولوں کو اے پلس کیٹگری دی گئی ہے۔ گورنمنٹ اپنے ماتحت چلنے والے سکولوں کو تو کیٹگرائزکر لیتی ہے مگر پرائیویٹ سکولوں کو گن مین ،کیمرے ، خاردار تار اور طرح طرح کی پابندیاں تعلیم دشمنی پر مبنی ہیں۔ پرائیویٹ سکولوں کو طرح طرح سے تنگ کرنے سے بچوں اور والدین کو مستقل ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر) ممتاز کاروباری شخصیت ایم ڈی خالد بیکرز کوٹلہ ”چوہدری خالد حسین ”چوہدری محمد اقبال ،چوہدری طارق کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں ،نماز جنازہ میں عالم امڈ آیا ،نماز جنازہ مفتی کمال الدین خطیب اعظم جامع سنی رضوی مسجد کوٹلہ ارب علی خاں نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے ممتاز شخصیات ،ڈاکٹرز ،وکلا ئ،صحافیوں ،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت ،نماز جنازہ میں شرکت کرنیوالوں میں ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، سابق ناظم یونین کونسل لنگڑیال چوہدری محمد افضل لنگڑیال،صوبیدار چوہدری اللہ رکھا کوٹلہ،صدر انجمن تاجران کوٹلہ حافظ صغیر احمد ، ذوالفقار اکبر بٹ کوٹلہ، چوہدری شبیر احمد ککرالی (اٹلی)،چوہدری افتخار الزمان مرہانہ ککرالی،چوہدری طارق یونس ککرالی، ڈاکٹر یحییٰ انور کوٹلہ ،ممتاز احمد ڈار کوٹلہ رہنما تحریک انصاف،سونی بٹ کوٹلہ، ملک محمد عارف اعوان ایم ڈی شاہین سویٹس کوٹلہ، زاہد اقبال زیدی کوٹلہ، راجہ محمد ادریس کوٹلہ، چوہدری محمد سرور بنیاں،ماسٹر راجہ امجد خیرکتو،تصدق بٹ کوٹلہ، محمد ندیم زرگر منگا کوٹلہ، سیٹھ قیصر زرگر کوٹلہ، شہزاد بٹ کوٹلہ، راجہ عارف نندوال ،ابرابر احمد سیکرٹری ڈیرہ کوٹلہ، صفدر بٹ کوٹلہ، چوہدری اشرف کوٹلہ، چوہدری غلام حیدر جنڈالہ،قاری بشارت ضیاء ککرالی،ملک محمد علی خیالی ،مہر جلال شائق (سینئر صحافی )،چوہدری خرم زمان بنگیال، راجہ محمد صفدر سنگلہ، چوہدری مظہر اقبال چڑیاولہ ،ساجد پٹواری نندوال،راجہ محمد احسان نندوال،خان سلطان محمود خان حسن پٹھان،چووہدری آصف عدالت کوٹلہ،عامر ندیم بٹ کوٹلہ، چوہدری عابد بشیر ککرالی، چوہدری امجد فاروق ککرالی، چوہدری نوید انور امریکہ آف پلاگراں،چوہدری محمد انور عموآنہ چیئرمین، چوہدری محمد آصف ایس پی پلاگراں ، ملک فاروق ایڈووکیٹ آچھ، حاجی مشتاق احمد بنیاں سابق ناظم یونین کونسل صبور، ملک نعیم اعوان رہسیاں،ملک ندیم عاشق اعوان ، چوہدری عبد الطیف گونا ، چوہدری اسد نعیم کوٹلہ، ملک وقار حسین پہاڑے ، راجہ اکرام نبی نندوال،راجہ واجد ندیم سنگلہ، چوہدری عدیل اشرف سنگلہ، سمیت علاقہ بھر سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر)سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت”راجہ شوکت حیات ”کے والد محترم قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے آبائی قبر ستان میں سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں سپر دِ خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے ممتا ز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔شرکت کرنیوالوں میں چیئرمین لالہ محمد افضل یونین کونسل چڑیاولہ ،چیئرمین چوہدری محمد انور عموآنہ ،راجہ محمد انور نندوال سابق نائب ناظم یونین کونسل چڑیاولہ، راجہ محمد اقبال ایم ڈی نیوکشمیر ٹیبکو کمپنی بڑھنگ و صدر چیمبر آف کامرس ضلع بھمبر آزادکشمیر،چوہدری سمیع اللہ چک سکندر ،راجہ توقیر انور نندوال، راجہ روحیل انور نندوال،چوہدری نوید انور امریکہ آف نندوال، ملک ندیم عاشق ایم ڈی الائیڈ سکول ،ملک نعیم اعوان رہسیاں ، راجہ ایوب سنگلہ وائس چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ،راجہ توقیر انور نندوال (سپین ) چوہدری مظہر اقبال سپوت ِ چڑیاولہ، راجہ واجد ندیم سنگلہ نومنتخب جنرل کونسلر،ملک غلام غوث انجم مچھوڑہ، چوہدری ناظم جاوید عموآنہ،راجہ انصر محمود آف بڑھنگ راہنما مسلم لیگ ن ضلع بھمبر آزادکشمیر،چیئرمین راجہ عادل شہزاد آف بھٹیاں چباں ،راجہ زین بھٹیاں چباں ،راجہ عثمان نندوال، چوہدری مہندی سنگلہ، ملک ظفر آف مچھوڑہ ، راجہ لیاقت نندوال، حاجی راجہ نذیر نندوال کراچی والے ، راجہ اکرام نندوال، راجہ اختر نندوال، راجہ محمد عارف نندوال دوکاندار نندوال، صوبیدار راجہ محمد رزاق ایم ڈی راجہ برادرز کوٹلہ،راجہ صفدر آف سنگلہ،ملک احسان آف مچھوڑہ،راجہ محمد افضل ناز آف بھٹیاں چباں ،راجہ اخلاق نندوال،راجہ طارق محمود بھٹیاں چباں ،آفتاب پٹواری چڑیاولہ،نمبردار باباجبرو نندوال،محمد یوسف نندوال،چوہدری سمیت علاقہ بھر سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کو ٹلہ ار ب علی خاں (چوہدری فیصل گجر) ڈپٹی آرگنائزرپاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 107و سابق امیدوار ایم پی اے چودھری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ کا علاقہ تھانہ ککرالی کا دورہ ۔ پی ٹی آئی راہنمائوں ، ممتاز سیاسی شخصیات و معززین سے ملاقاتیں ، فوت شدگان کے لو احقین سے اظہار افسوس و فاتحہ خوانی کیں ۔ اس سلسلہ میں چودھری ناصر احمد چھپر نے مو ضع ککرالی میں صحافی چودھری فیاض انجم کے کزن کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں ککرالی میرج لان پر اپنے سیاسی رفیق چودھری علی اکبر ککرالی و دیگر معززین سے ملاقات کی۔مو ضع سمرالہ کی معروف سیاسی شخصیت ملک نعیم اعوان سمرالہ سے خصوصی ملاقات کی ۔ مو ضع بنگیال میں چودھری زمان نمبرداراور چودھری خرم زمان کی قر یبی عزیز اور موضع شامپور میں چودھری احسان مہر،چودھری افتخار مہر کے والد محترم بزرگ سیاسی شخصیت حاجی چودھری غلام بنی مہر نمبردار (مرحوم) کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ موضع لنگڑیال میں انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی حلقہ این اے 107چودھری وقار منیر لنگڑیال ، مو ضع حسن پٹھان میں خان سلطان محمود خان سے ملاقات کے علائوہ مو ضع بھٹیاں ڈاکٹر عرفان یونانPTIکی رہائش گاہ پر راجہ زوہب اصغر ایڈووکیٹ، چودھری اقبال UK،راجہ عادل بھٹیاں ،محمد زین ناصر، چودھری عابد حسینسمیت دیگر سے ملاقات بھی کی اس موقع پر مولوی جاوید اعوان بٹر ، چودھری نصیر کھاریاں ، چودھری فر حان کھاریاں، راجہ فرحان ارشد ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کو ٹلہ ار ب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر) آرگنائزرپاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 107و سابق امیدوار ایم این اے چودھری محمد الیاس سرائے عالمگیر نے کو ٹلہ میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف قائد عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں کے چنگل سے آزاد کر نے کے لیے کوشاں ہے ، قائد عمران خان ملک دشمن عناصر اور اور اس کے خزانوں کو لو ٹنے والوں کے خلاف سیاسی جنگ لڑ رہے ہیں ، ہم اپنے پارٹی سر براہ کی قیادت میں متحد اور ملکی مفاداتی محاذ میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ، عمران خان جس سوچ اور وژن سے پارٹی کو چلا رہے ہیں اس کی پاکستان کی دیگر سیاسی پارٹیوں میں مثال نہیں ملتی ۔ حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن کے اعلان سے جہاںقائد عمران خان نے کارکنان کے دل جیت لیے ہیں وہیں نئے طر یقہ کار سے پارٹی میں جمہوری روایات کو بھی فروغ ملے گا ، ہم تحریک انصاف کی تمام تر پالیسیوں سے متفق اور سو فیصد مطمئن ہیں ، ہمارے لیے اپوزیشن کا دور صرف انتظار کا دور ہے انشاء اللہ مستقبل قر یب پی ٹی آئی کا ہے ، جلد پاکستان تحر یک انصاف برسراقتدار آکر ملک کی محرویوں کاازالہ کر ئے گی اور قائد عمران خان کی قیادت میں نئے خوشحال پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کو ٹلہ ار ب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر) آرگنائزرپاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 107و سابق امیدوار ایم این اے چودھری محمد الیاس اور انفارمیشن سیکرٹری تحر یک انصاف حلقہ این اے 107چودھری وقارمنیر ایڈووکیٹ لنگڑیال کا علاقہ تھانہ ککرالی کا دورہ ۔ پی ٹی آئی راہنمائوں ، ممتاز سیاسی شخصیات و معززین سے ملاقاتیں ، فوت شدگان کے لو احقین سے اظہار افسوس و فاتحہ خوانی کیں ۔ اس سلسلہ میں مو ضع حسن پٹھان میں خان سلطان محمود خان سے ملاقات اور خان عامر خان کی طرف سے ظہرانہ تقر یب میں خصوصی شر کت کی ،کو ٹلہ میں سابق امیدوار چیئرمین و راہنما تحریک انصاف ممتازڈارکے بھتیجے اور ریاض ڈار کے جوان سالہ صاحبزادے کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی بعدازاں کو ٹلہ کے معر و ف تاجر چودھری اقبال ، چودھری خالد ، چودھری طارق ( خالد سو یٹس والے) ،کی والدہ محترمہ کی وفات اور چودھری شاہ جہان (ڈیرہ دلاور پور والے) کی والد ہ محترمہ کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی ۔ مو ضع بنگیال میں چودھری زمان نمبرداراور چودھری خرم زمان کی قر یبی عزیز اور موضع شامپور میں چودھری احسان مہر،چودھری افتخار مہر کے والد محترم بزرگ سیاسی شخصیت حاجی چودھری غلام بنی مہر نمبردار (مرحوم) کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔موضع لنگڑیال میں انصاف سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات بھی کی اس موقع پر مولوی جاوید اعوان بٹر ،وقاص احمد مصطفائی ، راجہ فرحان ارشد ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کو ٹلہ ار ب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر ) آرگنائزرپاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 107و سابق امیدوار ایم این اے چودھری محمد الیاس کی انصاف سیکرٹریٹ لنگڑیال آمد ۔ا نفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی حلقہ این اے 107چودھری وقار منیر لنگڑیال ایڈووکیٹ سے خصوصی ملاقات کی ۔ ممبر سازی مہم کو تیز کر نے ، انٹرا پارٹی الیکشن کو کامیاب و مستحکم بنانے اور علاقائی سیاست پر تبادلہ خیال ہو ا، لنگڑیال سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی راہنمائوں میں ہونے والی خصوصی ملاقات کے موقع پر راجہ فرحان ارشد، چودھری شبیر لنگڑیال ، چودھری راشد ساقی ، چودھری فاروق ، ، راجہ فر حان ارشد ، چودھری فر حان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کو ٹلہ ار ب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر ) انفارمیشن سیکرٹری تحر یک انصاف حلقہ این اے 107چودھری وقارمنیر ایڈووکیٹ لنگڑیال نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہپی ٹی آئی میں انٹراپارٹی الیکشن جمہوریت کی اصل روح ہیںاور قائد تحریک عمران خان کی جمہوریت کے استحکام کے لیے شبانہ روز کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انٹر اپارٹی الیکشن کے انعقاد سے جماعت کے اندر جمہوری روایات مستحکم ہوں گی ، اور نو جوانوں میں جمہوریت کے فروغ کے لیے شعور بڑھے گا، الیکشن کے نئے طر یقہ کار سے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ اور کارکنان کو کسی دبائو کے بغیر ضمیر کے مطابق اپنی رائے دہی سے قیادت چننے کا حق حاصل ہو گا ، جو کہ جنرل الیکشن میں باہمی رضا مندی اور اعتماد کے ساتھ ووٹ کے استعمال سے پی ٹی آئی مستحکم ہو گی ،انہوں نے مزید کہا کہ قائد عمران خان کے تبدیلی مشن انصاف کے حصول اور عام فرد کا معیار زندگی بلند کر نے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے انشاء اللہ جنرل الیکشن کامیابی پی ٹی آئی کے امیدواروں کا ہی مقد بنے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کو ٹلہ ار ب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر ) انگلینڈمیں مقیم نوجوان پاکستانی شخصیت خان عامر خان (لندن)کی موضع حسن پٹھان نئے مکانات کے اجراء اور اپنے قر یبی عزیز خان سلطان خان PTIکے دورہ امریکہ سے قبل الوداعی دعائیہ تقریب اور گر ینڈ ظہرانہ کا اہتمام ، تقریب میں ممتاز شخصیات کی خصوصی شر کت ظہرانہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت معروف نعت خواں سائیں شہباز قادری نے حاصل کی جبکہ خصوصی خطاب و اجتماعی دعا قاری ارشد شاہ نے کروائی ۔ گر ینڈ ظہرانہ تقریب میں چودھری الیاس سر ائے عالمگیر PTI، میجر خلیل الرحمان آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف لاہور ڈویژن،چودھری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ PTI، چودھری وقار منیر ایڈووکیٹ PTI، چودھری کفایت اللہ ڈوئیاں، چودھری منور ڈوئیاں امریکہ، مو لوی جاوید اعوان بٹر، خان انعام خان ، راجہ فر حان ارشد، وقاص احمد مصطفائی ، خان تیمور خان، خان عشر خان، خان دانش خان ، چودھری فیصل گجر، خان ہنی خان ، خان سنی خان، شامی خان، خان بہادر خان، خان ادریس لودھی، لالہ نویز مر ہانہ (خان مرہانہ موٹر ز) ، واجد ولایت بٹ ودیگر شامل تھے۔