سہواگ نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کے ریٹائر ہونے کا شوشہ چھوڑ دیا

Sehwag and Virat Kohli

Sehwag and Virat Kohli

نئی دہلی (جیوڈیسک) وریندر سہواگ نے ٹوئٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ریٹائر ہونے کی اطلاع دیکر شائقین کو چونکا دیا۔

سہواگ نے لکھا ویرات کل ریٹائر ہو رہے ہیں ، پرانے جہاز مرتے نہیں ان کی سپرٹ زندہ رہتی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کیلئے آئی این ایس ویرات کا حوالہ دیا جو بھارت کا ایک ایئرکرافٹ بردار بحری جہاز ہے جس کو 30 سالہ خدمات کے بعد بحریہ سے فارغ کردیا گیا ہے۔