سیہون شریف میں گذشتہ ایک ھفتے سے علاقوں میں پینے کے پانی فراہمی معطل

Protest

Protest

سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں گذشتہ ایک ھفتے سے کئیں علاقوں میں پینے کے پانی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے روزیدار شہری پریشان۔ سینکڑوں شہریوں نے واٹر سپلائے کے مین گیٹ کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیہون شریف رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں میونسپل کامیٹی سیہون کے ملازمین نے تو اپنی نااہلی کی حدیں پار کردیں ہیں۔ گذشتہ ایک ھفتے سے سیہون کے مختلف علاقوں کیئر کالونی، شہباز کالونی، بندر محلا، پرانہ بس اسٹاپ اور دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے۔

جس کے باعث شہری سڑکوں پر نکل آئے اور سینکڑوں شہروں نے واٹر سپلائے کے مین گیٹ کے سامنے انتظامیہ کے خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔ دو گھنٹے تک شدید گرمی میں شہریوں نے احتجاج کرکے واٹر سپلائے کے گیٹ کو بند کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیہون میونسپل کامیٹی کرپشن کا گڑہ بن چکا ہے۔ ہم غریبوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

سیہون کے اسسٹنٹ کمشنر، میونسپل کامیٹی کے افسران اور ملازمین اپنے بنگلے بنانے میں پورے ہیں اور شہری رمضان کے بابرکت ماہ میں بھی پانی، بجلی اور دیگر سہولتوں سے محروم ہیں۔ گرمی کی شدت اور پانی کی قلت کی وجہ سے ان کے معصوم بچے اور خواتین تڑپنے پر مجبور ہیں، حکومت سندھ اس چیز کا نوٹیس لیکر ان کو انصاف فراہم کرے۔

قربان علی بھٹی آن لائین انڈس نیوز سیہون شریف۔