سیہون شریف: دریدیرو میں بااثر شخص نے 30 سالہ کاشتکار کو تشدد کر کے ہلاک کردیا

Farmers  killed

Farmers killed

سیہون شریف (نامہ نگار) سیہون شریف کے قریب نواحی علاقہ گائوں دریدیرو میں ایک بااثر شخص نے 30 سالہ کاشتکار کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کے قریب نواحی علاقہ گائوں دریدیرو میں ایک بااثر شخص علی نواز مگسی نے 30 سالہ کاشتکار بِپاڑی باگڑی کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایہ جب بااثر شخص علی نواز مگسی نے کاشتکار سے فروٹ مانگا اور کاشتکار نے فروٹ دینے سے منع کیا تو بااثر نے کاشتکار کو تشدد کرکے لاتوں اور گھونسوں سے گھایل کرکے ہلاک کردیا۔

واقعی کے بعد گائوں دریدیرو کے حد کی پولیس نے علاقے کا گھیراء کرکے بااثر شخص علی نواز مگسی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے اور ماہی اوٹھو پولیس نے مقتول کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، لاش تحصیل ہسپتال سیہون لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ سیہون شریف میں اے ایس پی رائو مظھر اقبال نے میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہی اوٹھو پولیس کی کارروائی نے بروقت قاتل کو گرفتار کرکے تحویل میں لے لیا ہے اور مقتول کے ورثاء کو انصاف دلوانے کا یقین دلوایا ہے۔