یہون شریف میں معصوم پاک کا ایک روزہ عرس مبارک شروع، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

Sehwan Sharif

Sehwan Sharif

سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں معصوم پاک کا ایک روزہ عرس مبارک شروع، عقیدتمند ہزاروں کی تعداد میں عرس میں شریک، سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔

تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں سیہون کی قدیمی درگاہ معصوم پاک کا سالانہ ایک روزہ عرس مبارک شروع ہوگیا جس میں عقیدتمند وں نے ہزاروں کی تعداد میں عرس میں شرکت کی اور عرس مبارک کی رہنمائی سیہون شریف کی پٹھان کافی کے گادی نشین سید عارف حسین شاہ نے کی جبکہ عرس مبارک میں ہزاروں عقیدتمندوں نے پٹھان کافی سے ایک قافلے کی صورت میں نکلے اور گادی نشین کی رہنمائی میں قافلا معصوم پاک کی درگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

اس عرس مبارک میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا گیا اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اور ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی جس میں مرد حضرات، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔