سیہون شریف میں لکی شاہ صدر کے قریب اچانک ٹائر برسٹ ہونے کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی

Sehwan Road Hadse Me Zakhmi Hone wale afrad Hospital Muntqil

Sehwan Road Hadse Me Zakhmi Hone wale afrad Hospital Muntqil

سیہون شریف (رپورٹر: قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں لکی شاہ صدر کے قریب اچانک ٹائر برسٹ ہونے اور ٹائے راڈ ٹوٹنے کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی، مسافر کوچ الٹ جانے سے 5 خواتین سمیت 40 افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو تحصیل اسپتال لایا گیا جہاں پر ان کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسپتال میں ڈاکٹروں کی قلت کے باعث تڑپتے رہے، مسافر کوچ کراچی سے جیکب آباد جارہی تھی کہ روڈ حادثہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کے قریب لکی شاہ صدر کے مقام پر اچانک ٹائر برسٹ ہونے اور ٹائے راڈ ٹوٹنے کے باعث کراچی سے جیکب آباد جانے والی مسافر کوچ جیو فرحان P3839 الٹ گئی، مسافر کوچ الٹ جانے سے 40 افراد شدید زخمی ہوگئے۔جن کو لکی شاہ صدر پولیس نے پولیس موبائیل میں لیکر تحصیل اسپتال سیہون پھنچایا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

زخمیوں میں حضور بخش، بگن جمالی، سکندر ابڑو، اعجاز احمد، احسان، کریم بخش، شمن، فدا حسین سمیت 40 افراد جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کا تعلق سرحد، بلوچستان کے جھٹ پٹ علاقے اور شہدادکوٹ سے تھا۔سیہون کی تحصیل اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ قلت کی وجہ سے اکثر مریض تڑپتے ہوئے دکھائی دیئے جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایم ایس ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے موقع پر پنھنچ کر ان کو طبی امداد فراہم کی۔