سیہون شریف میں روڈ حادثہ، خواتین سمیت 3 افراد جان بحق دو زخمی

Accident

Accident

سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں روڈ حادثہ پیش، دو کاروں کا آمنے سامنے تسادم، خواتین سمیت 3 افراد جان بحق دو زخمی۔

تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کے قریب بگھو ٹوڑھو موڑ پر دو تیز رفتار کاروں کا آمنے سامنے تسادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک خواتین سمیت تین افراد جان بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ لکی شاہ صدر پولیس نے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال سیہون لایا جہاں پر طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔ فوت ہونے والوں میں 40 سالہ ممتاز علی لغاری، 45 سالہ قمر علی شاہ اور خواتین میں 35 سالہ مسمات شگفتہ ناصر شامل ہیں۔ زخمیوں میں ناصر عباس اور ڈاکٹر سلیم رضا لغاری شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا ہے۔

جس میں ایک ہی خاندان کے دو افراد مرد اور خواتین جبکہ دوسرے خاندان ایک فرد جان بحق ہوگیا ہے جس واقعے کی ابتدائی رپورٹ لکی شاہ صدر پولیس اسٹیشن پر درج کردی گئی ہے