سیہون شریف میں سندھی ثقافتی ڈے منایا گیا

Sehwan Sharif Sindhi Cultural Day

Sehwan Sharif Sindhi Cultural Day

سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں سندھی ثقافتی ڈے منایا گیا، اسکول کے اساتذہ کی رہنمائی میں سیکڑوں بچوں کی ریلی سندھ پریس کلب تک پھنچی۔

تفصیل کے مطابق سیہون شریف میں سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کے سیکڑوں بچوں نے اساتذہ کے ساتھ کلچر ڈے کے موقے پر سندھی اجرک اور ٹوپی پیھن کر سندھی ثقافت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر ہائے اسکول کے علی نواز سولنگی، محمد بچل برڑو، محمد خان سومرو، عطامحمد لوڑھائی کی رہنمائی میں ریلی نکالی گئی اور دوسری جانب سیہون تحصیل کے لا کھا اتحاد کے صدر محمد قاسم لاکھو کی جانب سے سیکڑوں لاکھا برادری کے افراد نے کلچر ڈے پر ریلی نکالی اور بعد میں دونوں ریلیاں سندھ پریس کلب تک پھنچ کرسندھی ثقافت کے حوالے سے رہنمائوں نے حاضرین کو خطاب کیا۔

بعد میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ کل 13 دسمبر کو بھرپور طریقے سے سارے سیہون شریف شہر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائے تاکہ ساری دنیا کو سندھی ثقافت کا پتا چل جائے۔