انجمن باشندہ گان بونیر کا بلدیاتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

Pakistan Tehreek-e-Insaf

Pakistan Tehreek-e-Insaf

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن باشندہ گان بونیر ناتھا خان گوٹھ کا اہم اجلاس میر افضل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یونین کمیٹی نمبر8ناتھا خان گوٹھ سے تحریک انصاف پینل کے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یونین کمیٹی نمبر 8 ناتھا خان گوٹھ سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار برائے چیئر مین عتیق الرحمن وائس چیئرمین خالد محمود اعوان ،جنرل کونسلرز سید اختیار علی ،خورشید اعوان ،نعیم رشید جمیلہ خالد عامر کو 5دسمبر 2015ء کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں اجلاس میں جنرل سیکریٹری ظاہر شاہ ،فنانس سیکریٹری سافت شاہ ،آفس سیکریٹری سلیم خان کے علاوہ بونیر برادری سمیت ناتھا خان گوٹھ میں مقیم مختلف برادریوں کے معززین اور عوام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن باشندہ گان بونیر ناتھا خان گوٹھ کے صدر میر افضل نے کہاکہ تحریک انصاف کے اُمیدواروں عتیق الرحمن اور خالد محمداعوان اور اُن کے پینل کی کامیابی ناتھاخان گوٹھ کی ترقی اور مسائل سے نجات کا ضامن ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شہر کراچی میں بونیر برادری خصوصاً شہر کراچی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر قائد کی ترقی اور اپنے علاقوں کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے تحریک انصاف کے اُمیدواروں کو اپنے ووٹوں کے ذریعے کامیاب بنائیں۔