سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کی اکثریت ملک کی ترقی کے دشمنوں کے منہ پر تمانچہ ہے۔ زبیر اقبال کیانی

Zubair Iqbal Kayani

Zubair Iqbal Kayani

لوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کی اکثریت ملک کی ترقی کے دشمنوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ۔ اس سے پہلے لودھراں الیکشن میں ان کے نواز شریف کے دشمنوں کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں نہ جانے اب اور کہاں کہاں سے منہ کی کھانی پڑےگی، ابھی تو آئندہ الیکشن میں بھی ان کی امیدوں پر پانی پھرنے والا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیرا اقبال کیانی اور سینئر نائ صدر راجا مقصود کاکڑوی نے سینٹ میں ن لیگ کی واضع کامیابی پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے دشمن ہی پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں جنہیں ہر جگہ سے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے ۔ ان منافقین اور دشمنوں کا کوئی علاج نہیں یہ اپنے بغض پر قائم رہیں یہ میاں صاحب کا بال بھی بھیکا نہیں کر سکے ان کی دشمنی سے میاں صاھب عوام میں پہلے سے زیادہ مقبول ہو چکے ہیں اور آئندہ الیکشن میں عوام ن لیگ کا کامیاب کروا کر ان سب کی سازشوں کا ایک ہی بار جواب دے دیں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کوٹلی کو کروڑوں کے میگا پراجیکٹ دینےپر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ کشمیر کونسل کے خاتمہ پر قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے فاروق حیدر کا تاریخی کارنامہ کو پایائے تکمیل تک پہنچانے میں ساتھ دیا جس کو دنیا بھر میں کشمیریوں نے سراہا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیری عوام سے ان کی معیار زندگی بلند کرنے کرنے کے جو وعدے کر رکھے تھے وہ گزشتہ حکومتوں کی طرح صرف فائلوں تک محدود نہیں تمام تر وعدے زمینی حقائق میں تبدیل ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں ۔