سینیٹ نے ایتھکس کمیٹی کےقواعد وضوابط کی منظوری دے دی

Pakistan-Senate

Pakistan-Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ نے ایتھکس کمیٹی کےقواعد وضوابط کی منظوری دے دی۔ قواعد کے مطابق میڈیا پرآنے والی خبروں کو بطورثبوت نہیں لیاجائےگا، شکایت کے ساتھ ٹھوس شواہد بھی دینا لازمی ہوں گے۔

ایتھکس کمیٹی کےقواعد وضوابط کے متن میں لکھا ہے کہ کسی سینیٹرنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی توکوئی بھی شہری شکایت کرسکے گا، چیرمین سینیٹ ممبر کو بلاکر پوچھ گچھ کرسکتے ہیں، اگرممبر معذرت کرے توکمیٹی مسئلہ حل کرنےکے اقدامات کرے گی۔

ایتھکس کمیٹی کےقواعد کے مطابق رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے،ایوان متعلقہ ممبرپرپابندی لگاسکتاہے، ایوان کا فیصلہ حتمی ہوگا جس کے خلاف کوئی اپیل نہیں ہوگی، کمیٹی عدالت میں زیرسماعت کوئی کیس زیرغورنہیں لائے گی۔