سینیٹ مین پہلی بار ماہرین کی رائے شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ میاں رضا ربانی

Mian Raza Rabbani

Mian Raza Rabbani

کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی میں بینکاری کے قوانین کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ مین پہلی بار ماہرین کی رائے شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طرز پر قوانین بن رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوانین جتنے بھی سخت ہوں، جب تک ان پر عمل درآمد نہیں ہو گا،

فائدہ نہیں۔ میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ عام آدمی کے لئے قوانین کچھ اور ہیں جبکہ کروڑوں روپے قرض لے کر ہڑپ کر جانے والوں کے لئے کچھ اور ہیں، جب تک قوانین تمام لوگوں کے لئے یکساں نہیں ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی۔