سینیٹ اور قومی اسمبلی کےاجلاس آج اسلام آباد میں ہونگے

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج اسلام آباد میں ہونگے،جن میں قانون سازی سمیت اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی۔

سینٹ کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

دونوں ایوانوں میں ملک کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت قانون سازی اور اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی۔