سینٹ چیئرمین، پرویز رشید کے چیئرمین سینٹ بنائے جانے کی چہ مگوئیاں

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سینٹ چیئرمین، پرویز رشید کے چیئرمین سینٹ بنائے جانے کی چہ مگوئیاں۔ تفصیل کے مطابق سینٹ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب عوام کی نظریں چیئرمین سینٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ پیپلز پارٹی۔ ن لیگ اور تحریک انصاف اپنے اپنے پلیٹ فارم سے کوششوں میں مصروف کہ چیئرمین سینٹ ان کی جماعت کا بنے ۔لیکن پی ایم ایل این کی سینٹ میں اکثریت کے بعد چیئرمین سینٹ بھی ن لیگ سے ہی ہو گا۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی گڈ بک میں پرویز رشید شامل ہیں اور سینیٹر پرویز رشید مسلم لیگ ن کی طرف سے چیئرمین سینٹ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں۔