سینئر ڈاکٹرز اور پیر میڈیکل اسٹاف کے عملے کو برطرف کیئے جانے کے خلاف نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

بدین (عمران عباس) انڈس انتظامیہ کی جانب سے سینئر ڈاکٹرز اور پیر میڈیکل اسٹاف کے عملے کوبرطرف کیئے جانے کے خلاف نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، فوری بحالی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بدین سول اسپتال کو انڈس اسپتال کے حوالے کیئے جانے کے بعد گورنمنٹ امپلائی اور انڈس انتظامیہ کے درمیاں اختلافات کھل کر سامنے آچکے ہیں جس کے بعد انڈس انتظامیہ کی جانب سے چار سینئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل تنظیم کے چھ سینئر میمبران کو برطرف کردیا گیا ہے جس کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز نرسنگ اسٹاف اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے نرسنگ اسکول سے انڈس سول اسپتال تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور انڈس انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرے میں شریک نرسز کا کہنا تھا کہ سینئر لیڈی ڈاکٹر نوشین ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ایک بہترین ٹیچر بھی ہے جس سے بنا کسی جواز اور بنا کسی نوٹس کے برطرف کردیا گیا ہے جو سراسر غلط ہے ، نرسز کا مزید کہنا تھا کہ جب تک سینئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کے رہنماؤں کو بحال نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔۔۔