سینئر ہیڈ ماسٹر عبدالشکور کو تحصیل سرائے عالمگیر میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور مرزا پوران) سینئر ہیڈ ماسٹر تعمیر ملت ہائی سکول جناب عبدالشکور کو تحصیل سرائے عالمگیر میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا۔ پرائیویٹ اور سرکاری سکولز کے اسٹاف اور سکول کمیٹیوں نے عبدالشکور کو ڈپٹیDEO ایجوکیشن سرائے عالمگیر تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایم اسماعیل پبلک سکول پوران کے ایکٹیو پرنسپل محمد انعام الحق مرزا اور صدر علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا اور چوہدری جاوید اقبال اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سرائے عالمگیر نے عبدالشکور کو خصوسی مبارکباد دی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔