سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

Aftab Alam

Aftab Alam

کراچی (جیوڈیسک) سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث مبینہ مرکزی ملزم کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث مبینہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے 3 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار ملزمان نے بیرون ملک سے تربیت حاصل کی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آفتاب عالم کے قتل کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے اور ملزمان نارتھ کراچی میں بیکری پر فائرنگ کے واقعے میں بھی ملوث ہیں جب کہ گرفتار ملزمان سے ٹارگٹ کلنگ کی مزید وارداتوں کی تفتیش جاری ہے۔