سینئر صحافی و سماجی کارکن افتخار نتھی پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہورکے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن منتخب

لاہور : گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کااہم اجلاس صدرلیبرونگ لاہو چودھری شہزاد انوراور چیف آرگنائزرلیبرونگ لاہور رائوناصر علی خاں میئو کی زیر صدارات مسلم لیگ ہائوس پنجاب میں ہوا جس میں چودھری شہزاد انور اور رائوناصر علی خاں نے میڈیا ایڈوائزرلیبرونگ لاہور امتیاز علی شاکر سے مشاورت کے بعد سینئر صحافی و سماجی کاکرکن افتخار نتھی کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کو ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن لاہور منتخب کر لیا۔

اس موقع پر افتخار نتھی نے کہا کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اُتریں گے اور پارٹی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔