سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب

Haji Qaiser Amin Butt

Haji Qaiser Amin Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری کی سالگرہ کے موقع پرراوی روڈ آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی،اس موقع پر لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے حاجی قیصر امین بٹ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

تقریب میں پیرزادہ ککی خان،انور ملک، حاجی شکیل چن، شاہدبیگ، مستحسن رضا، حبیب میاں، ملک فیصل،حاجی شاہد، مرزارضوان ، مرزاشہباز،اویس منور، سرور ملک ، رومی چوہدری ،سہیل ملک سمیت دیگر لیگی کارکنوں نے شرکت کی اور حاجی قیصر امین بٹ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔

میڈیا سیکرٹری
حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور
0333-4844808