سنیارٹی لسٹ کیس، ہائیکورٹ نے تمام درخواستیں خارج کر دیں

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ 200 انسپکٹرز کو سنیارٹی لسٹ کے تحت ترقی دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے تمام درخواستیں خارج کر دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو پنجاب بھر سے 200 سے زائد انسپکٹرز نے سنیارٹی لسٹ کے تحت ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ آئی جی پنجاب من پسند انسپکٹرز کو ترقی دے رہے ہیں جبکہ قانون کے تحت ترقی سنیارٹی لسٹ کے تحت ہی دی جاتی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں نے سروس ٹربیونل سے رجوع نہیں کیا یہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواستیں خارج کردیں اور درخواست گزار کو سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔