سینئرز کی باعزت رخصتی کا طریقہ کار ہونا چاہیے، شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (جیوڈیسک) معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے سینئرز کو باعزت طور پر رخصت کرنے کا طریقہ کار ہونا چاہیے، لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور یونس خان مل بیٹھ کر معاملے کو حل کریں تو بہتر ہو گا۔

سعید اجمل کے حوالے سے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سعید اجمل جلد اپنا ایکشن درست کرکے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹی 20 ٹیم کی کپتانی ملنے کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ یہ ذمے داری بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کریں گے۔