سربیا: کیفے میں مسلح شخص کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

Serbian Police

Serbian Police

بلغراد (جیوڈیسک) سربیا میں مسلح شخص نے کیفے میں فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور بیس کو زخمی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کیفے میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کی جس سے پانچ افراد موقع پر ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں میں مسلح شخص کی بیوی بھی شامل ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے خود کار گن سے لوگوں کو نشانہ بنایا۔