ڈرامہ سیریل اڈاری میں کردار انتہائی مشکل ہے: احسن خان

 Ahsan Khan

Ahsan Khan

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکار احسن خان پہلی مرتبہ ٹی وی ڈرامے میں نیگٹو رول کر رہے ہیں۔ یہ ڈرامہ سیریل ’’اڈاری‘‘ جس کی رائٹر فرحت اشتیاق ہیں اور احتشام الدین اس کے ڈائریکٹر ہیں۔

پروڈیوسر مومنہ درید اور کشف فائونڈیشن کی یہ مشترکہ کاوش ہے۔ احسن خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل اڈاری میں میں جو کردار کر رہا ہوں وہ میرے لئے انتہائی مشکل ہے۔ میں یہ رول زندگی میں پہلی دفعہ کر رہا ہوں اور اس لئے کر رہا ہوں کہ عوام میں شعور اجاگر ہو۔

انہوں نے کہاکہ یہ ڈرامہ کشف فائونڈیشن اور کینیڈین حکومت کے تعاون سے پیش کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد معاشرے میں بعض خرابیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔