سہ فریقی ٹی 20 سیریز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

Australia vs England

Australia vs England

آسٹریلیا (جیوڈیسک) گینگروز کی لگاتار تیسری کامیابی، کینگروز نے انگلینڈ کے خلاف ایک سو اڑتیس رنز کا ہدف تین وکٹ پر عبور کر لیا۔

سہ فریقی سیریز میں آسٹریلیا کی لگاتار تیسری فتح اور انگلش ٹیم کو مسلسل دوسری شکست ہوئی۔ میلبرن میں انگلینڈ نے 7وکٹ پر ایک سو سینتیس رنز بنائے،جوس بٹلر نے سب سے زیادہ چھیالیس سکور کئے۔ گلین میکسویل کے انتالیس رنز کی بدولت کینگروز نے ہدف تین وکٹ پر عبور کر لیا۔

تین شکار کرنے پر کین رچرڈسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، سہ فریقی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کو ایک جبکہ انگلینڈ کو دو میچز میں شکست دے چکی ہے۔