سیریز کلین سویپ، سرفراز ٹیم کی کامیابیوں پر خوش

Sarfraz Ahmed

Sarfraz Ahmed

زمبابوے (جیوڈیسک) سرفراز احمد دورہ زمبابوے میں ٹیم کی شاندار کارکردگی پر خوشی سے نہال، کہتے ہیں کہ کوشش کریں گے کہ آنیوالی سیریز میں بھی اسی اسپرٹ کو قائم رکھیں۔

سرفراز احمد ٹیم کی کامیابیوں پر خوش، کپتان نے دورہ زمبابوے کو کھلاڑیوں کے لیے سودمند قرار دیا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ فخر اور امام کی جوڑی کو دیکھ کر مستقبل میں اوپننگ کا مسئلہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ قومی ٹیم کے قائد کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں فیلڈنگ اچھی نہیں تھی اس شعبے میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نے دوسری بار پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا ہے۔