نہ حاکمی کے لئے اور نہ ہی شاں کے لئے

نہ حاکمی کے لئے اور نہ ہی شاں کے لئے
جہاں میں آیا ہے تو صرف امتحاں کے لئے

کسک ہے سوز ہے آہ و فغاں کی سیلانی
تمام درد بنے دل کی داستاں کے لئے

سوا خدا کے نہیں ہے تیرا شناسائی
نہ ڈھونڈ غیر میں تو اپنے مہرباں کے لئے

زمیں پہ آیا ہے تو آسماں کی محفل سے
تیرا سفر ہے رواں پھر سے آسماں کے لئے

وہ نائو ہے تیری ہستی نثار کھیتا جا
اِسے بنایا گیا بحرِ بیکراں کے لئے

Ahmed Nisar

Ahmed Nisar

تحریر : سید نثار احمد
Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in