بھمبر کی خبریں 17/6/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مخلوق خداکی خدمت مشن ہے اسی جذبے کے تحت الیکشن لڑ رہاہوں بھمبر کے عوام ہی میر ی اصل طاقت ہیں کسگمہ سے لیکر پتھورا نی تک عوام کے حقوق کا تحفظ میر ی ذمہ داری ہے مخا لف فر یق وضع داری اور شرا فت کا دامن چھو ڑ کر میدان میں اترا ہے انکو اب اسی زبا ن میں جواب دو نگا 21جو لائی کو عوام اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ دیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سا بق سپیکر وامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7چوہدری انو ارا لحق نے کچھا میں چو ہدری با بر حسین کی طر ف سے اپنے اعزاز میں منعقد ہ افطا ر ڈنر سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ میر ے وا لد محتر م چو ہدری صحبت علی کی سیاست کا محور عوامی خد مت رہا آج انہی کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے مخلوق خدا کی خد مت کر رہے ہیں الیکشن مہم میں وضع داری کاقا ئل ہوں لیکن اگر کو ئی حد یں کراس کر نا شروع کر دے تو پھر اسکو جو اب دینا بھی فر ض سمجھتا ہوں مخا لف فر یق نے کشمیر کونسل کے فنڈز سے لو گوں کے ضمیر وں کی خر یدو فرو خت شروع کر رکھی ہے لیکن جن کے دلوں کے رخ اللہ کی ذات نے مو ڑ دیئے ہیں انکو کشمیر کو نسل کے فنڈز سے نہیں رو کا جا سکتا انہوں نے کہا کہ بھمبر میں تعمیر وترقی کا ڈھنڈوراپیٹنے وا لے گزشتہ 5سا لوں میں ما سوائے ٹھیکوں اور فنڈز کی بندر با نٹ کے عوا م کیلئے کو ئی پرو گرا م پیش نہ کر سکے اب وفاق کی بیسا کھیوں کے سہارے ایک با ر پھرعوام پر مسلط ہو نے کی انکی یہ کوششیں با رآور ثابت نہیں ہو نگی انہو ں نے مز ید کہا کہ طا قت کا اصل سر چشمہ عوام ہے اور بھمبر کے غیور عوام ہی میر ی اصل طا قت ہیں کسگمہ سے لیکر پتھو را نی تک عوام کا تحفظ ذمہ داری ہے عوام 21جو لا ئی کو اپنے ضمیر کی آواز پر اپنے رب کو حا ضر نا ضر جا ن کر حق اور سچ کا سا تھ دیں تا کہ علاقے میں امن ترقی اور خو شحا لی کا دور دو رہ ہو سکے اس موقع پر میزبا ن تقر یب چو ہد ری با بر حسین اور انکے دیگر سا تھیوں چو ہدر ی خو رشید احمد ،چو ہدری محمد رفیق ،چو ہدری محمد اشرف نے چو ہد ری طا رق فا روق کو خیر آبا د کہہ کر اپنے کنبے قبیلے سمیت آئند ہ چو ہدری انوارا لحق کی بھرپور حما یت اور سپو رٹ کر نے کا اعلا ن کیا بعدازاں چو ہدری انوارا لحق نے اپنے قا فلے میں شامل ہو نیوا لوں کی طر ف سے انکی قیادت پر اعتما د کر نے پر شکر یہ ادا کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ نو ن کے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 6سما ہنی راجہ مقصوداحمد خا ن نے کہا کہ سما ہنی کے عوام کی 25سالہ محرو میوں کا ازالہ کر نے کا وقت آگیا ہے عوام مسلم لیگ نو ن اور میاں نواز شر یف کے ترقی اور خوشحا لی کے ویژ ن کو ووٹ دیںحلقہ کی تقد یر ہم بد ل دینگے گزشتہ25سا لوں میں سما ہنی سے منتخب ہو نیوا لے نما ئند ے عوام کیلئے کچھ نہ کر سکے ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے مسلم لیگ نو ن کے سیکر ٹر یٹ میں بنڈالہ ،با غسر اور کہا ولیاں کی یو تھ کی منعقدہ میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ 1985سے لیکر1990تک کر میر ے 5سا لوں اور 1990سے لیکر 2015تک25سا لوں کے تر قیا تی کا موں کا مقا بلہ کیا جا ئے تو میر ے 5سال 25سالوں پر بھاری ہیں میں نے اپنے 5سا لوں میں جتنے حلقہ میں تعمیر وترقی کروائی مخا لفین 25سا لوں میں نہ کرواسکے آج سما ہنی کا حلقہ آزادکشمیر کا پسما ند ہ تر ین حلقہ نظر آرہا ہے سڑ کیں کھنڈ رات بن چکی ہیں بجلی کا نظا م نہ ہو نے کے بر ابر ہے صحت اور تعلیم کا نظا م سیاست کی نظر ہو چکا ہے پڑ ھے لکھے نو جوانوں کیلئے روزگا ر کے دروازے بند کر دئیے گئے تقر ریوں اور تبا دلوں کے نا م پر لو گوں کو لو ٹا گیا 25سا ل بعد عوام کے پر زور اصرار پر الیکشن لڑ رہا ہوں انشااللہ کا میا ب ہو کر حلقہ کی تقدیر بد ل دو نگا حلقہ کے عوام کی25سالہ محرو میا ں نہ صر ف دور کرو نگا بلکہ ان کا ازالہ بھی کرو نگا یو تھ کی میٹنگ سے راجہ ریف اللہ ،را جہ اسد بشیر سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)را جہ شاہد اقبا ل آف سیر لہ کا الیکشن کمپین چلا نے کیلئے برطا نیہ سے بھمبر آنا چو ہدری طا رق فا روق کی کا میا بی کی نو ید ہے اہلیا ن سیر لہ را جہ شا ہد اقبا ل کی قیادت میں چو ہدری طا رق فا روق کیسا تھ سیسہ پلا ئی دیوار کی طر ح کھڑ ے 21جو لائی کو را جہ شاہد اقبا ل کا تا ریخی استقبا ل کریگا ان خیا لا ت کا اظہا ر سیر لہ طا رق فو رس کے را ہنما ئوں را جہ کا مر ان ،راجہ فیصل ایو ب ،مرزا امجد ،مرز ارزاق ،مرزا وسیم اختر ،راجہ تعارف یو سف ،راجہ مظہر اقبا ل نے میڈ یا نما ئند گا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ چو ہدر ی طا رق فا روق حلقہ بھمبر کے نو جوانوں کے محبو ب قا ئد اور آئیڈ یل شخصیت ہیں بھمبر میں تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں حلقہ میں گزشتہ 20سا لوں میں جتنی بھی تعمیر وترقی ہو ئی وہ طا رق فا روق کے دم قدم سے ہے انہوں نے کہا کہ ہما ری دلعزیز شخصیت اور ہما رے را ہنما را جہ شا ہد اقبا ل بر طا نیہ سے بھمبر چو ہدر ی طا رق فا روق کی الیکشن مہم چلا نے کیلئے خصوصی طو ر پر آرہے ہیں وہ20جو ن کو بھمبر آئینگے را جہ شا ہد اقبا ل کا جا تلاں پل پر شا ندار استقبا ل کر ینگے اور انہیں ایک بڑ ے جلوس کی صورت آبا ئی علاقے سیرلہ لا ئینگے انہوں نے کہا کہ اہلیا ن سیر لہ راجہ شا ہداقبا ل کی بھر پور قیادت میں چو ہدری طا رق فاروق کیسا تھ کھڑ ے ہیں اور انہیں سیرلہ پولنگ اسٹیشن سے بھا ری اکثر یت کیسا تھ کا میا ب کرائینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)الیکشن 2016میں آزادکشمیر بھر میں سیاسی جما عتوں کے اتحا د او ر گٹھ جو ڑ کا سلسلہ جا ری بھمبر میں سیاسی جما عتوں کے اتحا د کو عملی جا معہ نہ پہنایا جا سکا مختلف سیاسی جما عتوں کے امیدواروں نے انتخا بی اتحاد کو نظر انداز کر کے اپنی اپنی جما عتوں کے پلیٹ فا رم سے بھر پور انتخا بی مہم شروع کر دی سیاسی جما عتوں کی قیا دتوں نے بھی حا لات بھا نپتے ہوئے حلقہ بھمبر کو اوپن کر دیا کئی امیدواروں کے درمیا ن کا نٹے دا ر جو ڑ پڑ نے کا امکا ن تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن 2016ء کے شیڈول کا اعلا ن ہو تے ہی مختلف سیاسی جما عتوں میں یکساں نظر یا ت رکھنے والی جما عتوں کیسا تھ آئند ہ انتخا با ت کیلئے سیاسی اتحاد کر نے کیلئے روابط بڑ ھا لیے گزشتہ دنوں مسلم کا نفر نس اور پی ٹی آئی کے درمیا ن جبکہ مسلم لیگ نو ن اور جماعت اسلا می کے درمیا ن انتخا بی اتحاد طے پا گئے اسی تناظر میں بھمبر میں مختلف سیاسی جما عتوں کے امیدوارو ں جن میں مسلم کا نفر نس کے چو ہدری مصطفی ،تحر یک انصا ف کے ڈا کٹر انعا م الحق چو ہدری ،جبکہ مسلم لیگ نو ن کے چو ہد ری طا رق فا روق اور جما عت اسلا می کے امیدوار ڈا کٹر ریاض احمد نے مجوزہ اتحا د کو مسترد کر تے ہو ئے اپنی اپنی پارٹی کے پلیٹ فار م سے الیکشن لڑ نے کیلئے بھر پور انتخا بی مہم شروع کر رکھی ہے جبکہ مجوزہ اتحاد میں شامل جما عتو ں کے سر برا ہا ن نے بھی حا لا ت کو بھا نپتے ہو ئے اتحاد کو عملی جا معہ پہنا نے کے بجا ئے اپنے اپنے امیدواروں کو حلقہ بھمبر میں اوپن کر دیا امیدواروں کی طرف سے بھمبر میں مجوزہ اتحاد مستر د ہو نے پر بھمبر کے عوامی حلقوں میں مختلف چہ مگو ئیاں شروع ہو گی ہیں کہ اندرو ن خا نہ کئی نا مور امیدوارو ں کو ما ت دینے کیلئے اتحاد نہیں کیا گیا ہے جبکہ حلقہ بھمبر اوپن ہو نے پر مختلف امیدواروں کے درمیا ن کا نٹے دا ر جوڑ پڑ نے کا امکا ن بڑ ھ گیا ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہLA-7بھمبر ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا ہے کہ مقابلے اور کھیلوں کے میدان صحت مند معاشرے کی ضرورت ہیں مگر ظلم یہ ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح حکمرانوں نے کھیلوں کے میدان بھی ختم کر کے رکھ دیے ہیں۔ ہمیں موقع ملا تو نہ صرف کھیلوں کے مقابلوں کا رجحان بڑھائیں گے بلکہ کھیلوں کے میدان بھی بنائین تا کہ ہماری نوجوان نسل صحت مند ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر رجانی میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام فلڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کی فائنل تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ایک وقت تھا کے بھمبر کے نوجوانوں کے لیے لا تعداد گرائونڈ تھے اور کھیلوں کی دنیا میں بھمبر کا ایک نام تھا ۔ اور ایک وقت اب ہے کہ بھمبر میں کھیلنے کے لیے نوجوانوں کو در بدر ہونا پڑتا ہے۔ یہ سب کچھ قیادت کی نا اہلی کے سبب ہوا۔ جو کھیلوں کے میدانوں کو بچا نہ سکی۔ اور اب بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔ سپورٹس سٹیڈیم شادیوں اور جلسوں کے لیے استعمال اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔انہوں نے اس موقع پر ٹورنا منٹ کی ونر ٹیم کو موٹر سائیکل اور رنر اپ ٹیم کو بطور انعام 10 ہزار روپے دیے۔ اس موقع پر امیر ضلع چوہدری امجد یوسف سیکرٹری ضلع چوہدری فرید احمد ، امیر حلقہ ڈاکٹر عبد الرحمن اور جماعت اسلامی یوتھ کے صدر سید ذیشان مجاہد بھی موجود تھے جبکہ سینکڑوں نوجوانوں نے فائنل تقریب میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ کاامن قائم رکھنا فرد واحد کی ذمہ داری نہیںتالی ایک ہاتھ سے کبھی نہیںبجتی حلقہ کے اندر غنڈہ گردی کا ماحول پیدا کرنے والوں کیلئے زمین تنگ کر دی جائیگی انتظامیہ کو خبر دار کرتا ہوں کہ غنڈہ گرد عناصر کولگام دیںورنہ حالات کے کنٹرول کی ذمہ داری میری نہیںہو گی یہ تیر میرے آزمودہ ہیں ان کو لگام دینا خوب جانتا ہوں جس نے بھی حلقہ کے اندر کسی شریف آدمی کی پگڑی اچھالنے کی کوشش کی پوری قوت سے اس کو نشان عبرت بناؤں گا بدمعاشی اور غنڈہ گردی کاکلچر اب اس حلقہ میں نہیں چلنے دیا جائیگا اگر کسی کو کوئی شوق ہے تو وہ شام سے پہلے آزما کے دیکھ لے لوگوں کے تیور دیکھ کر دھمکیوں پراترنے والوں کی اصلیت خوب جانتا ہوںحلقہ کے اندر پہلے بھی دیواریں پھلانگنے والوں اور شہر کی خواتین کے دوپٹے کھینچنے والوںکولگام دی ہے بھمبر کوکوٹلہ نہیںبننے دونگا ان خیالات کااظہار سابق سپیکر قانو ن ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اپنے حلقہ انتخاب بھمبرکے مختلف مقامات سوکاسن،کچھی ،دعورہ جٹاں پر کارنر میٹگنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ریاستی عوام کے حقوق کیلئے پہلے بھی تن تنہا جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑتارہوںگا کرپشن میں لتھڑے ہوئے فریق مخالف کی اصلیت کو عوام جان چکے ہیں MDAسے پلی بارگین کس نے کی آج بھی بھمبر DHQہسپتال سے زکوة کے فنڈز سے ادویات کون استعمال کررہاہے مقامی نادار بن کر زمینیں کس نے الاٹ کروائی ہیں مختلف محکموںسے منتھلی بتھہ کون وصول کرتاہے شہر کے دوکاندارو ں سے مفت سودا کون لیتا ہے شہر کا بچہ بچہ جانتا ہے لوگ ایسے مکرہ چہروں کومسترد کرچکے ہیں جن لوگوں کو گزشتہ چار سال بھمبرکی تعمیر وترقی کا خیال نہیں آیا آج الیکشن آنے پر تعمیر وترقی یاد آگئی یہ تعمیر وترقی نہیں لوگوں کے ضمیر خریدنے کی ناکام کوشش ہے جس کو باضمیر اور باشعور عوام بری طرح مستر دکرچکے ہیں چوہدری انوارالحق نے کہاکہ حلقہ کے اندر ہر شخص کو انصاف کی فراہمی میرٹ کی بنیاد پر روزگار کی فراہمی اور عوام کے ٹیکسوں پرمشتمل سرکاری فنڈز کی منصفانہ تقسیم انکا مشن ہے اور اس مشن کے راستہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو توڑ دیا جائیگا تعلیم اور صحت کی سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیجائیںگی عوام اپنا فیصلہ دے چکے ہیںسوکاسن اور کچھا دعورہ کی کامیاب میٹنگز لوگوں کے چہروں پر امید کی چمک اس امر کی غماز ہے اس موقع پر ٹھیکیدار لیاقت حسین،ڈاکٹر شاہد ،چوہدری بشارت الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بدلنے اور خاندانی سیاست کو ختم کرنے کے لیے میدان میں آئی ہے۔عوام 21جولائی کو ترازو پر مہر لگا کر کرپٹ نظام اور اس کے رکھوالوں کو الوداع کہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے نوجوان راہنما عثمان غنی نے مکہال نئی آبادی میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حلقہ نمبر 7 کی پسماندگی اور سرکاری اداروں کی تباہی کی ذمہ دارحلقہ نمبر 7 کی خاندانی سیاست ہے۔ جو محض اپنے مفادات کے لیے بھی برادری کا نعرہ لگاتے ہیں تو کبھی کسی جماعت کا جھنڈالے کر آجاتے ہیں۔ لیکن الیکشن جیتنے کے بعد ان کو نہ عوام یاد رہتے ہیں نہ برادری اور نہ ہی جماعت یہ صرف اپنی تجوریاں بھرنا یاد رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج حلقہ بھمبر میں کوئی سرکاری سکول، کالج، ہسپتال اس قابل نہیں کہ حلقہ کے لوگ ان سے فائدہ اٹھاسکیں۔ سرکاری اداروں میں میں رشوت کا چلن عام ہے۔ ان نام نہاد سیاستدانوں کی آشیر باد سے ایک مافیا جنم لے چکا ہے جو نوکریوں پر نہ جانے کی تنخواہ لیتا ہے۔ 21مئی کو حلقہ نمبر 7 سے تبدیلی کاآغاز ہو گا۔ عوام ترازو پر مہر لگائیں گے پھر سرکاری اداروں سے نالائق، نااہل اور کام چور ملازموں کو نکال باہر کیا جائے گا۔ حلقہ کے پڑھے لکھے اور قابل نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار دے کر سرکاری اداروں کا وقار بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا نوجوانوں نے اپنے بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کو اب جھوٹے وعدوں اور روپے پیسے کو پانی کی طرح بہانے سے نہیں بدلا جا سکتا۔ انہوں نے کہا ہم اپنے پولنگ اسٹیشن سمیت پورے حلقہ سے جیت کر خاندانی سیاست کو دفن کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہLA-7بھمبر ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا ہے کہ مقابلے اور کھیلوں کے میدان صحت مند معاشرے کی ضرورت ہیں مگر ظلم یہ ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح حکمرانوں نے کھیلوں کے میدان بھی ختم کر کے رکھ دیے ہیں۔ ہمیں موقع ملا تو نہ صرف کھیلوں کے مقابلوں کا رجحان بڑھائیں گے بلکہ کھیلوں کے میدان بھی بنائین تا کہ ہماری نوجوان نسل صحت مند ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر رجانی میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام فلڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کی فائنل تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ایک وقت تھا کے بھمبر کے نوجوانوں کے لیے لا تعداد گرائونڈ تھے اور کھیلوں کی دنیا میں بھمبر کا ایک نام تھا ۔ اور ایک وقت اب ہے کہ بھمبر میں کھیلنے کے لیے نوجوانوں کو در بدر ہونا پڑتا ہے۔ یہ سب کچھ قیادت کی نا اہلی کے سبب ہوا۔ جو کھیلوں کے میدانوں کو بچا نہ سکی۔ اور اب بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔ سپورٹس سٹیڈیم شادیوں اور جلسوں کے لیے استعمال اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔انہوں نے اس موقع پر ٹورنا منٹ کی ونر ٹیم کو موٹر سائیکل اور رنر اپ ٹیم کو بطور انعام 10 ہزار روپے دیے۔ اس موقع پر امیر ضلع چوہدری امجد یوسف سیکرٹری ضلع چوہدری فرید احمد ، امیر حلقہ ڈاکٹر عبد الرحمن اور جماعت اسلامی یوتھ کے صدر سید ذیشان مجاہد بھی موجودتھے جبکہ سینکڑوں نوجوانوں نے فائنل تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھائی کی وفات پر جانے والے خاندان کی گاڑی کو حادثہ بہن بھی خالق حقیقی سے جا ملی حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا دونوں بہن بھائیوں کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق لائن سپرنٹنڈنٹ سٹی ٹو بھمبر مرزا طارق اعظم ولد کرنل (ر) مرزامحمداعظم گزشتہ روز مختصر علالت کے با عث وفات پاگئے ہیں انکی وفات کی خبر ملنے پر انکی ہمشیرہ جوکہ میرپور میں مقیم ہیں اپنی فیملی کے ہمراہ بھائی کے جنازہ میں شرکت کیلئے گجرات جا رہی تھی کہ لالہ موسیٰ کے قریب پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے مرحومطارق اعظم کی ہمشیرہ موقع پر وفات پا گئی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی دونوں بہن بھائیوں کو نمازجنازہ کے بعد گجرات میں سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی راہنماؤں سرکاری ملازمین ،وکلاء ،صحافیوں ،تاجروں ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد زمان مرحوم،سابق کونسلر چوہدری خادم حسین کی بھاوج ،چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ کی تائی صاحبہ،چوہدری عبدالغنی مرحوم کی اہلیہ محترمہ گزشتہ روز علالت کے باعث وفات پا گئی ہیں مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان جنگلات والے میںسپردخاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات ،وکلاء ،صحافیوں ،تاجروں ،عوام علاقہ اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔