امیر پٹی والا نے خدمت کی مثالی سیاست کی۔ نواب آف جوناگڑھ

Award Nawab Jahangir Khanji

Award Nawab Jahangir Khanji

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نواب آف جونا گڑھ ہزہائی نیس نواب جہانگیر خانجی نے گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ دسویں کے فاتحہ کے موقع پر مرحوم کے صاحبزادوں عرفان سولنگی ‘ سہیل سولنگی اور عدنان سولنگی سے ملاقات اور ان کے الخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ گجراتی کمیونٹی کیلئے امیر سولنگی عرف پٹی والا کی خدمات نا قابل فراموش اور قابل تحسین وتقلیدہیں ‘مرحوم نے گجراتی قومی موومنٹ کی بنیاد رکھ کر خدمت کی جس سیاست کی بنیاد رکھی اس کا سلسلہ بند نہیں ہونا چاہئے اور گجراتی سرکار امیر سولنگی کے صاحبزادوں کو اپنے والد کا مشن آگے بڑھاتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کو فعال رکھنا چاہئے۔

اس موقع پر امیر سولنگی کے دسویں کی فاتحہ خوانی میں شریک روشن پاکستان پارٹی کے رہنما یونس سایانی ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے رہنما اقبال ساندھ ‘ ایشوریا جماعت کے صدر یونس جونیجو‘ سیکریٹری اسماعیل جونیجو‘ دی آل میمن جنرل جماعت کے سربراہ محمد عثمان سایانی ‘نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس کے چیئرمین ایم اے کے فاروقی ‘سایانی ویلفیئرکی سینئر وائس چیئرپرسن فاطمہ میمن ‘ نیشنل پیس کمیشن کے رہنما امیر علی خواجہ ‘ راجونی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ سولنگی اتحاد کے رہنما ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ خواتین حقوق کی علمبردار میڈم تبسم ناز‘میمن کچھی گجراتی رابطہ کونسل کے رہنما محمد یحییٰ پولانی ‘حاجی محمد حنیف سموں ‘سینئر صحافی عثمان عرب ساٹی ‘ماہر قانون ایڈوکیٹ الطاف میمن ‘ ایڈوکیٹ محمد صدیق بلوچ اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما ¶ں کے علاوہ گجراتی قومی موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر سولنگی کی رحلت و وفات سے پیدا ہونے والے سیاسی خلاءکو پر کرنے کیلئے ان کے صاحبزادوں بالخصوص بڑے صاحبزادے عرفان سولنگی پٹی والا کو آگے بڑھ کر اپنے والد کے سیاسی جانشین کا کردار ادا کرنا چاہئے۔