خدمت کے لازوال کردار عصر حاضر کے عادل وفرہاد

Role

Role

تحریر : محمد ارشاد اٹک
اڑسٹھ برس قبل جب پاکستان آزاد ہواتواثاثوں کی کمی اورابتدائی مشکلات اس قدر زیادہ تھیں کہ دفتری اہل کاروں کو کاغذات نتھی کرنے کے لئے پیپرپن تک میسر نہ تھیں لیکن آج فرض شناس ذمہ داران واہل کاروں کے طفیل یہ ملک ایٹمی طاقت بن چکاہے ۔پیپرپن سے ایٹم بم تک کے اس طویل اور تھکادینے والے سفر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے لے کر پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ کے ملٹری اکائونٹنٹ جنرل فرہاد خان اور کنٹرولرآف ملٹری اکائونٹس فرزند علی عادل جیسے لاتعداد اعلیٰ افسران خدمت کالازوال کرداربن کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یادرکھیں جائیں گے ۔پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ کے سویلین اہل کاروں کی کثیر تعداد ہمہ وقت پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی تنخواہوں ،الائونسرز،ٹی اے ڈی اے میڈیکل بل ،پنشن اور دیگر مراعات کے روزمرہ اورماہانہ حساب کتاب کے لئے مصروف عمل ہے اورملک کے دیگر شعبوں کی بدعنوانی اور رشوت ستانی کے برعکس صرف اورصرف اپنی مقررہ جائز تنخواہوں کے عوض نہایت دیانت داری اور اخلاص سے پاک آرمی کی خدمت میں مگن ہیں۔

اس محکمہ کے آڈیٹر سے لے کر اکائونٹنٹ تک اپنی تنخواہوں کے حساب کتاب کے لئے آنے والے فوجی اہل کاروں سے ان کے کام کے بدلے میں ناجائز طورپر ایک پائی بھی وصول نہیں کرتے بلکہ الٹا ان کے پیچیدہ سے پیچیدہ کام کرکے انہیں اپنے پلے سے چائے پلاکر رخصت کرتے ہیں ۔پاکستان ملٹری اکائونٹس کے ایم اے جی فرہاد خان اورسی ایم اے فرزند علی عادل ملک بھر میں قائم اپنے دفاتر کے دورے کرکرے عمارتوں کی صورت حالات سے لے کر دفتری امورتک کی ذاتی طورپر دیکھتے اور نگرانی کرتے ہیں اور ملازمین کی جائز ضرورتیں الائونسسزک ے بقایاجات وغیرہ کی ادائیگی یقینی بناتے ہیں پیشہ ورانہ فرائض کے علاوہ سپورٹس کی سرپرستی مرحوم ملازمین کے لئے مراعات کی فوری ادائیگی اوران کے بچوں کونوکری کی فی الفور فراہمی ایم اے جی فرہاد خان اورکنٹرولر فرزندعلی عادل کی پہلی ترجیحات میں شامل ہیں۔

Officers

Officers

یہ اعلٰی افسران پی ایم اے ڈی میں خدمت کالازوال کرداربن کر ابھرے ہیں اورنہایت مختصر عرصہ میں فرہاد خان اورفرزند علی عادل اورملٹری اکائونٹس کانام لازم وملزوم بن چکے ہیں اسی طرح ان افسران کادوروں کے دوران اورہیڈکوارٹر میں آنے والے ملازمین کے ساتھ رویہ انتہائی دوستانہ اورمشفقانہ ہوتاہے اور ملازمین کسی خوف ودبدبے کے بغیر نہایت دل جمعی سے کام کرتے ہیں ۔اسی طرح ملٹری اکائونٹس کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں کبھی بھی لیٹ نہیں ہوتیں ۔

یکم تاریخ سے تین دن پہلے ہی بنکوں میں تنخواہیں آجاتی ہیں اوریوں پی ایم اے ڈی کے ملازمین تنخواہوں کی ماہانہ فکرسے آزاد ہوکر سخت محنت اورتوجہ سے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں مگن رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہرعلاقہ کے ملازمین کے لبوں سے اعلیٰ افسران کے لئے دعائیں نکلتی رہتی ہیں ۔پی ایم اے ڈی کے ملٹری اکائونٹنٹ جنرل فرہاد خان اور کنڑولرفرزند علی عادل کوئی اضافی پروٹوکول نہیں مانگتے اور کھلے عام طریقے سے ملک بھرمیں قائم اپنے دفاتر کے نہایت سادگی سے دورے کرتے اورملازمین کے مسائل حل کرتے رہتے ہیں۔

Pakistan

Pakistan

جسے دیکھ کر اطمینان ہوتاہے ابھی وطن عزیز میں ملکی خدمت کے ایسے لازوال کردار موجودہیں جو فرہاد کی طرح سنگلاخ پہاڑوں کوکھو دکردودھ کی نہرنکال سکتے ہیں اورعلی عادل نام کی نسبت سے یہ مہربان اورانصاف پسندبن کر عصر حاضر کے پاکستان کا فخرہیں ۔آج وطن عزیزکے تمام محکمہ جات کو پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ اوراس کے اعلیٰ افسران کی تقلید کرتے ہوئے خدمت کی مثال پیش کرنی چاہئے تاکہ یہ ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتارہے اورمضبوط سے مضبوط ترہوجائے۔

تحریر : محمد ارشاد اٹک