بابائے خدمت عظیم شخصیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت

Pray For Abdul Sattar Edhi

Pray For Abdul Sattar Edhi

بدین (عمران عباس) بابائے خدمت عظیم شخصیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت اور تحسین پیش کرنے کے لئے بدین کے صحافی سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کے نمائندے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے سنئیر نائب صدر اور سابق صدر پریس کلب تنویر احمد آرائیں، سیکٹری پریس کلب شوکت میمن، عمران عباس خواجہ سنئیر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں ماہر تعلیم محمد ابراہیم سومرو، ساون خاصخیلی،حیدر پهنور،یاسین تنیو، اختر شاہ،افتخار کوسو، ساگر شیدی،ملک یاسر،حسین سومرو، اشفاق ميمن ،شکیل میمن اور دیگر کی قیادت میں ایدھی سینٹر پہنچے اور مرحوم عبدالستار ایدھی کی خدمات پر خراج عقیدت اور تحسین پیش کرنے کے علاوہ دعا فاتح كى اس موقع پر شرکا نے مرحوم عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ایدھی سینٹر کے لئے نقد رقم کے عطیات جمع کرائے.