یونین کونسل تخت پور نمبر 91 میں چیئرمین کا امیدوار کبوتر چور نکلا

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل تخت پور نمبر 91 میں چیئرمین کا امیدوار کبوتر چور نکلا۔ تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور یونین کونسل نمبر 91 تحت پور کے نواحی گاﺅں واہگہ رہائشی منیر احمد کے گزشتہ رات کتوبر چوری ہو گئے جس پر منیر احمد نے سراغ راساں کتوں کی مدد سے کبوتر چور چیئرمین کے امیدوار چوہدری اعجاز سندھو کو تلاش کر لیا۔

جرم ثابت ہونے پر چوہدری اعجازسند ھوکو ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ منیر احمد چوہدری اعجاز سند ھوکا سپورٹر اور ہمسایہ تھا۔چوہدری اعجاز سندھو سابق ناظم بھی تھا اور وفاقی وزیر زاہد حامد خان کی حمایت ہے۔