سیشن جج بدین غلام رسول سموں کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 25 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنادی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) سیشن جج بدین غلام رسول سموں کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 25 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

سال 2012 میں نندو شہر تھانے کی حدودکے گاؤں ماڑی میں کھیتوں میں مویشیوں کی جانب سے فصل کو تباہ کرنے پر ہونے والے تصادم میں امتیاز خاصخیلی نے کلہاڑیوں کے وار کرکے خان محمد خاصخیلی کو قتل کردیا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر بدین کی سیشن جج غلام رسول سموں نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 25 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جرمانہ ادا نا کرنے کی صورت سزا میں دو سال مرید اضافہ کیا جائے گا۔