سیشن 2015 تا 2017 کیلئے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امرائے زونز کا تقرر

Karachi

Karachi

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے اراکین زونز سے استصواب کے بعد ضلع وسطی کے امرائے زونزکا تقرر کر دیا ہے۔

ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے سیشن دسمبر2015 سے نومبر2017 کے لیے طارق مجتبیٰ کو زون نارتھ کراچی، محمد احمد قاری کو نیو کراچی، کامران سراج کو گلبرگ، نصرت اللہ کو دستگیر، اسحاق تیموری کو لیاقت آباد، سید وجیہہ حسن کو ناظم آباد اور اویس یاسین کو نارتھ ناظم آباد زون کا امیر مقرر کیا ہے