بوسیدہ سیوریج لائنوں کو تبدیل کر کے نئی لائنوں کی تنصیب کا آغاز

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی :چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ سیوریج کا نظام ہمارے زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود اپنی عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے ضلع کورنگی میں سیوریج نظام کی درستگی کو یقینی بنا رہے ہیں ،سیوریج سسٹم نے جہاں عوام کو شدید مسائل سے دوچار وہیں انفرا اسٹرکچر ز کی تباہی کا باعث بن رہا ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ کورنگی زون کے مختلف یونین کمیٹیز میں بلدیہ کورنگی کے تحت سیوریج نظام کی درستگی کے لئے ناکارہ اور بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کی تنصیب کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے سیوریج لائنوں کی تنصیبی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لائنوںکی تنصیب کے کاموں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر علاقائی سطح پر سیوریج مسائل سے عوام کو نجات دلا ئی جائے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی اشتراک سے علاقائی سطح پر سیوریج نظام کو درست کیا جائے اور خصوصاً عبادت گاہوں کے اطراف سیوریج نظام کی بہتری ،صفائی وستھرائی کے ساتھ دیگر بلدیاتی انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنا نے کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے دورے کے موقع پر عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کورنگی ضلع میں ترقیاتی عمل کو تیز کے ساتھ یقینی بنا نے کے ساتھ عوام کو ہر شعبے میں سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنا نے کے لئے اپنی تمام تر دستیاب وسائل کو کو بروئے کار لارہی ہے انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ مالی مسائل کے باوجود عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا۔

پبلک ریلیشن آفیسر ؛ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی