شبقدر میڈیا سنٹر میں پیش آنے والا واقعہ بزدلانہ کاروائی ہے۔ شکیل مومند

Shabqadar Event

Shabqadar Event

مہمند ایجنسی (شکیل مومند) مومند ایجنسی کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں مرکزی مومند پریس کلب کا ایک ہنگامی اجلاس صدر گل محمد مومند منعقد ہوا جس میں 15سے زیادہ صحافیوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شبقدر میڈیا سنٹر سے گزشتہ رات کے وقت لاکھوں روپے سامان کی چوری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور شبقدر پولیس سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ اس بزدلانہ کاروائی میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرکے ان کو سخت سے سخت سزادی جائے۔

اجلاس میں صحافیوں نے اپنے تقریروں میں کہا کہ شبقدر میڈیا سنٹر ایک فعال صحافیوں کا مرکز ہے اور انتہائی سخت حالات میں صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن میڈیا سنٹر سے سامان لے جانا ان کے کام میں خلل ڈالنا بزدلانہ کاروائی ہے۔ مومند ایجنسی اور فاٹا کے تمام صحافی اس کاروائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں۔

گزشتہ رات کے واقت شبقدر میدٰیا سنٹر سے لاکوں روپے کی سامان غائب ہوا ہے۔ جس میں صحافیوں کی قیمتی کیمریں،لیپ ٹاپ ،tv
اور مختلف سامان شامل ہیں جس کے خلاف صحافیوں نے شبقدر تھانہ میں fir بھی جمع کیا ہے