شاہ لطیف بھٹائی کا 272 واں عرس مبارک شروع، عبدلقیوم سومرو نے عرس کا افتتاح کیا

Shah Abdul Latif Bhati, Urs

Shah Abdul Latif Bhati, Urs

بھٹ شاہ (قاسم حسین) شاہ لطیف بھٹائی کا 272 واں عرس مبارک شروع، صوبائی مشیر اوقاف عبدلقیوم سومرو نے عرس کا افتتاح کیا. صوبائی مشیر ثقافت کہ بعد درگاہ لطیف پر حاضری. مشیر ثقافت نے محکمہ ثقافت کے پروگراموں کا افتتاح کیا.تفصیل کے مطابق صوبائی مشیر اوقاف عبدلقیوم سومرو نے روایت کے بر خلاف پہلی بار مقررکردہ وقت صبح 8بجے درگاہ لطیف پر پہنچ کر شاہ لطیف کے 272ویں عرس مبارک کا باقاعدہ افتتاح شاہ لطیف کے مزارپرچادر چڑھا کر کیا .صوبائی مشیر نے شاہ لطیف اور ان کے والد کے مزار وں پر فاتحہ خوانی کی.

مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے اور غریب بیوہ خواتین میں کپڑے تقسیم کئے بعد میں عبدلقیوم سومرو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ شاہ لطیف ایک آفاقی شاعر ہیں .انھوں نے اپنی شاعری کے زریے محبت امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے شاہ لطیف کا پیغام ہوری انسانیت کے لئے مشل ریہ ہے ان کے پیغام پر عمل کر کے دہشت گردی اور نفرتوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے انھو نے کہا کہ آصف علی زرداری کی احتساب عدالت سے بریت سے ثابت ہوگیا ہے کہ پی پی پی کے رہنمائوںاور قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم مرحوم کی پارٹی کے لئے عظیم خدمات ہیں ان کاخلا کسی صورت پر نہیں ہو سکتا بعد ازاں صوبائی مشیر ثقافت شرمیلا فارقی بھی درگاہ لطیف پر پہنچ گئیں انھوںنے درگاہ پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی.