شاہ عبدلطیف بھٹائی کے عرس کے دوسرے روز بھی شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے

Dirt Piles

Dirt Piles

بھٹ شاہ (قاسم حسین) سندھ کے مشہور صوفی شاعر حضرت شاہ عبدلطیف بھٹائی کے 272ویں عرس کے دوسرے روز بھی شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے مچھرمار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھرونے شہری اورزائرین کو شدیدپریشان میں مبتلا کر رکھا ہے شاہ بھٹائی کے 272ویں سالانہ تین روزہ عرس کے موقع پر ضلع انتطامیہ اور مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے کئے جانے والے انتظام ناقص اور غیر تصلی بخش نکلے۔

شہر بھر میں صفائی کا انتظام بہتر طور پر نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے مرکزی طنبورہ چوک نورانی مسجد درگاہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر گندہ پانی تالاب کی صورت کھڑا ہے جگہ جگہ نالیاں اورگٹر ابل رہے ہیں کچرے اورغلاظت کے ڈھیر لگے ہوے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں اور عرس پر آنے والے لاکھوں زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صوبائی حکومت اور ضلع انتظامیا کی جانب سے عرس کے لئے بہترین انتظامات کے داوے ادھورے رہہ گئے ہیں سیکڑوں زائرین واپس چلے گئے ہیں۔