شاہ فیصل کالونی 50 بیڈ کے ہسپتال پر محکمہ ہیلتھ کا قبضہ

Karachi

Karachi

کراچی : شاہ فیصل کالونی کراچی کی قدیم مضافاتی بستی تقریباً 65 سالوں سے ہسپتال کی سہولیات سے محروم ہے جبکہ تقریباً 22 سال پہلے بننے والا 50 بیڈ کا ہسپتال تاحال اب تک عملے سے محروم ہے۔ یہ بات HIV ایڈز، ہیپاٹائٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر عالم علی نے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے وفد سے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی نمبر١ میں بنائے گئے اس ہسپتال کے آدھے حصے میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ضلع کورنگی کا غیر قانونی قبضہ ہے، جبکہ آدھے ہسپتال میں ڈسپنسری چلائی جارہی ہے جسکے تقریباً درجنوں ملازمین کو لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہوں کی مد میں دیئے جارہے ہیںجبکہ دوائوں کی مد میں بجٹ نہ ہونے کے باعث غیر معیاری دوائیں دی جاتی ہیںاور ڈاکٹرز بھی دستیاب نہیں ہوتے، عالم علی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک جان لیوا مرض ہے جو وبائی شکل اختیار کرگیا ہے اس کے لئے تقریباً شاہ فیصل کالونی کی 10لاکھ کی آبادی کیلئے نہ کوئی لیبارٹری ہے اور نہ کوئی ویکسی نیشن کی جگہ۔ عالم علی نے حکومت سندھ اور میئر کراچی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا عملہ فوری طور پر تعینات کیا جائے۔

لیبارٹری اور ویکسی نیشن سینٹر بنایا جائے۔ ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے محکمہ تعلیم ، صحت وبلدیات کے ملازمین جو ایک ہی جگہ کئی کئی سالوں سے کام کررہے ہیں انکو قانون کے مطابق ہر 3 سال بعد ٹرانسفر کیا جائے ۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم قانونی کاروائی کیلئے عدالت جائیں گے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشر واشاعت