شاہ فیصل کالونی میں بے نظیر بھٹو کی 8ویں برسی پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی ،گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹوں شہید کی 8ویں برسی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد ،پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ،کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد میں تقریبات میں شرکت شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ تقریب اور دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر آرائیں ،سلیم الدین انصاری نے کہاکہ بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی عظیم سیاسی مدبر تھیں شہید رانی کا قتل اسلامی دنیا کے اتحاد میں دراڑ ڈالنے کے لئے کیا گیا۔

رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوامی حقوق کی جدو جہد کا سفر جاری رکھیں گے گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقدہ دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق مشاورتی کونسلر نور محمد انگریز نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور عوام قوت کا نام ہے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نور محمد انگریز نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل عوامی اُمنگوں کا قتل ہے پاکستان کے عوام اپنی شہید قائد کو ہمیشہ یاد رکھے گی تقریبات میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو ،شہید شاہنواز بھٹو ،شہید مرتضیٰ بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔